0
Wednesday 3 May 2017 08:36

جھنگ، پاک فضائیہ کا معراج طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ، پائلٹ ونگ کمانڈر زاہد محفوظ رہے

جھنگ، پاک فضائیہ کا معراج طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ، پائلٹ ونگ کمانڈر زاہد محفوظ رہے
اسلام ٹائمز۔ تھانہ اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کے علاقے موضع باٹی میں پاک فضائیہ کا معراج طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ ونگ کمانڈر زاہد محفوظ رہے جنہوں نے پیراشوٹ کے ذریعے اپنی جان بچائی۔ ذرائع کے مطابق جنگی جہاز معمول کی پرواز پر تھا، جس نے رفیقی ائیر بیس شورکوٹ سے 8 بج کر 55 منٹ پر اڑان لی، جس کے پانچ منٹ بعد جہاز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی اور وہ دریائی علاقے میں فصلوں میں گر گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جہاز کے زمین پر گرتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور ملبے کو آگ لگ گئی، جہاز کے ٹکڑے بکھر گئے جبکہ پائلٹ جہاز کے گرنے کے مقام سے چار کلو میٹر پیچھے موضع بنڈہ جبوآنہ میں فصل گندم میں گرے، جنہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملتے ہیں انتظامیہ پولیس اور فوجی حکام موقع پر پہنچ گئے، پائلٹ زائد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے رفیقی ائیر بیس فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوجی حکام اور تفتیشی ٹیم موقع پر جہاز کے ملبہ کا جائزہ لے رہی ہیں حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 632908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش