0
Wednesday 3 May 2017 09:02

قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج

قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ قائم مقام آئی جی پولیس پنجاب عثمان خٹک کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ شہری محمد رزاق نے سعد رسول ایڈووکیٹ کی وساطت سے یہ متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس آرڈرز 2002ء پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے درخواست عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے لیکن حکومت نے 3 ماہ کیلئے قائم مقام آئی جی پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ قانون میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں قائم مقام آئی جی کی تعیناتی پولیس آرڈر 2002ء اور متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی ہے، پولیس آرڈر 2002ء میں قائم مقام آئی جی پولیس کی تعیناتی کا تصور ہی نہیں۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ بھی سرکاری اداروں میں قائم مقام سربراہان کی تعیناتیاں غیرقانونی قرار دے چکی ہے اور حال ہی میں لاہور ہائیکورٹ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی قائم مقام ڈی جی کی تعیناتی کالعدم کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں قائم مقام آئی جی پولیس کی تعیناتی کالعدم کی جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک قائم مقام آئی جی پولیس کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 632913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش