QR CodeQR Code

عمران خان 4 آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، نون لیگی رہنما حنیف عباسی کا انکشاف

3 May 2017 13:59

مسلم لیگ نون کے رہنماوں کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کوئی کام ایسا نہیں جو عمران اور جہانگیر نے کرائم کی صورت میں نہ کیا ہو، عمران خان کی زبان سے اخلاقیات کا درس اچھا نہیں لگتا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی نے دعوٰی کیا ہے کہ عمران خان چار آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، جبکہ دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خود کو عدالت میں پیش کر دیا، عمران خان اپنی باری پر تلاشی نہیں دیتے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی اور دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کوئی کام ایسا نہیں جو عمران اور جہانگیر نے کرائم کی صورت میں نہ کیا ہو، عمران خان کی زبان سے اخلاقیات کا درس اچھا نہیں لگتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، عدالت میں سنی سنائی پر بات نہیں ہو گی، ہمارے پاس ثبوت ہیں۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے خود کو عدالت میں پیش کر دیا، عمران خان اپنی باری پر تلاشی نہیں دیتے، یہ کیوں چھپ رہے ہیں؟ کہاں گئی وہ دلیری؟ کہاں گئی وہ شفافیت؟۔ انہوں نے کہا کہ ہم انہیں پکڑ پکڑ کر عدالت لائیں گے، یہ سند یافتہ چور ہیں اور آج یہ احتساب کا درس دے رہے ہیں۔ 
 


خبر کا کوڈ: 633036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/633036/عمران-خان-4-ا-ف-شور-کمپنیوں-کے-مالک-ہیں-نون-لیگی-رہنما-حنیف-عباسی-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org