QR CodeQR Code

پشاور میں کانسٹیبل کو اغواء کرنے کی ناکام کوشش

3 May 2017 16:37

گرفتار ملزمان کو تھانہ منتقل کرنے کے لئے کانسٹیبل اسدجان کے حوالے کردیا گیا۔ ملزمان تھانے کے بجائے پولیس کانسٹیبل کو اغواء کرلیا، اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور تھانہ مچنی کی حدود میں چاروں ملزموں کو گرفتار کرکے کانسٹیبل کو بازیاب کرالیا


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ ہشت نگری میں ناکہ بندی کے دوران اسلحہ سمیت گرفتار مسلح کار سوار ملزمان نے تھانے جاتے وقت پولیس کانسٹیبل کو اغواء کرلیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور تھانہ مچنی گیٹ کی حدود سے چاروں ملزموں کو گرفتار کرکے کانسٹیبل کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز اشرف روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو جس میں امام، اسفندیار، سعادت خان اور ایوب بمعہ اسلحہ سوار تھے، جس پر ملزمان کو تھانہ منتقل کرنے کے لئے کانسٹیبل اسدجان کے حوالے کردیا گیا۔ اس دوران ملزمان تھانے کے بجائے فرار ہونے لگے، اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور تھانہ مچنی کی حدود میں چاروں ملزموں کو گرفتار کرکے کانسٹیبل کو بازیاب کرالیا جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفیتش شروع کردی گئی۔


خبر کا کوڈ: 633110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/633110/پشاور-میں-کانسٹیبل-کو-اغواء-کرنے-کی-ناکام-کوشش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org