0
Wednesday 3 May 2017 17:33

آئی ایس او امسال بھی ہفتہ شہدائے امامیہ منا رہی ہے، انصر مہدی

آئی ایس او امسال بھی ہفتہ شہدائے امامیہ منا رہی ہے، انصر مہدی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایس او پاکستان ہر سال کی طرح امسال بھی ہفتہ شہداء امامیہ منا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2 مئی 1986ء کو انجنیئرنگ یونیورسٹی میں اسلام دشمن عناصر نے ایک بزدلانہ کارروائی کی جس کے نتیجہ میں آئی ایس او کے 2 جوان شہید ہوئے، مئی کا پہلا ہفتہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال کی بے مثال قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، اس حوالے سے ملک بھر میں شہداء کی قبور پر حاضری کا سلسلہ جای ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل انصر مہدی کا کہنا تھا کہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال نے ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے کام کیا اور اپنی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو اسلام کی ترویج کیلئے وقف کیا، شہداء کے مرقد سرگودھا میں بھی خصوصی تقریبات منعقد ہوگی جس میں خانوادہ شہداء شریک ہونگے۔ انصر مہدی نے کہا ملت تشیع پاکستان کی تاریخ شہداء کے خون سے سرخ ہے، ہم ہرگز شہداء کو فراموش نہیں کریں گے، ان کا راستہ و نظریہ ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 633147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش