0
Wednesday 3 May 2017 18:03

لاہور، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام دمہ سے آگاہی کیلئے واک کا اہتمام

لاہور، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام دمہ سے آگاہی کیلئے واک کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ دمہ کے عالمی دن کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیراہتمام ملک بھر میں 17 سے زائد مقامات پر دمہ (استھما) سے عوام الناس کو آگاہی کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی سے پی آئی اے بلڈنگ تک واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں مذہبی شخصیات، سماجی نمائندوں، طلباء و طالبات، ڈاکٹرز، سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ واک کا مقصد دمہ کی مرض کے نقصانات سے عام الناس کو آگاہ کرنا تھا۔ عام شہریوں نے بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے واک کو دمے جیسے موذی مرض سے آگہی کیلئے اہم قرار دیا۔ شرکاء نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، اس طرح کے پروگرامز ہر سطح پر منعقد کیے جانے چاہیں، واک پریس کلب ایجرٹن روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ دمہ کے عالمی دن کے موقع پر خیرالعمل ویلفیئر ٹرسٹ نے ملک کے دیگر شہروں میں بھی واک کا اہتمام کر رکھا تھا جس میں مختلف افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مختلف شہروں میں موجود ٹرسٹ کی نگرانی میں چلنے والی میڈیکل سینٹرز میں دمہ آگہی کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں طبی ماہرین نے عوام کو دمہ کی وجوہات، تشخیص، علامات اور علاج سے آگاہ کیا۔ لوگوں نے مرض کے حوالے سے ڈاکٹروں سے سوال جواب بھی کیے اور خیر العمل ٹرسٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔
خبر کا کوڈ : 633165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش