0
Wednesday 3 May 2017 19:11

آزادی صحافت پر قدغن جمہوریت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو زرداری

آزادی صحافت پر قدغن جمہوریت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادی صحافت پر کسی قسم کا قدغن جمہوریت کو کمزور اور معاشرے میں تفریق و عدم مساوات کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔ عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت اور صحافی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کی جدوجہد کی سرخیل ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اور صحافیوں نے مل کر ان آمریتوں کے خلاف لڑے، جنہوں نے جابر حکومتوں کے توسط سے جمہوریت کو بے دخل اور صحافت پر قدغن عائد کی تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بے توقیر آمروں و دیگر مخالفوں کے ہاتھوں دنیا کی بدترین میڈیا ٹرائل جھیلنے کے باجود ہمیشہ آزادی صحافت کے ساتھ کھڑی رہی ہے کیونکہ ہماری پارٹی کا نظریہ ہی رواداری اور پرایکٹیو پروگریس پر مبنی معاشرے کا قیام ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ آزادی صحافت کے متعلق 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا شمار 139 نمبر پر ہوتا ہے، جو انتہائی نچلی سطح ہے اور دنیا میں اپنی قوم کا بہتر امیج پیش کرنے کے لئے اس ضمن میں بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ن لیگ حکومت کی جانب سے رائٹ ٹو انفارمیشن کی ضمن میں قانون سازی میں بلا جواز تاخیر پر تنقید کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے مذکورہ قوانین کی ہر فورم پر حمایت کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں میڈیا سے وابستہ لوگوں کو یقین دلایا کہ آزادی صحافت کے لئے مثالی ماحول کے قیام اور عوام میں میڈیا لٹریسی کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 633195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش