0
Wednesday 3 May 2017 22:47

رمضان میں بھی کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہی تو بھرپور احتجاج کرینگے، شیعہ علماء کونسل

رمضان میں بھی کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہی تو بھرپور احتجاج کرینگے، شیعہ علماء کونسل
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کراچی کی عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے، اگر رمضان المبارک میں بھی کے الیکٹرک کی یہی صورتحال رہی، تو شیعہ علماء کونسل بھرپور احتجاج کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں یعقوب شہباز نے کہا کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے، ایک طرف وزراء بیان دے رہے ہیں کہ ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور دوسری جانب لیاقت آباد، ملیر، اورنگی، گورنگی، ناظم آباد سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کی عوام صبح سے رات تک بجلی آنے کا انتظار کرتی ہے، بیان دینے والے وزراء کو چاہیئے کہ بیان دینے سے پہلے کراچی کا دورہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک کی آمد سے پہلے پورے کراچی میں گندگی، سیوریج اور لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کرے، تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف مل سکے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کے الیکٹرک انتطامیہ کو متنبہ کرے کہ رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، رمضان میں بھی کے الیکٹرک کی یہی صورتحال رہی، تو شیعہ علماء کونسل بھرپور احتجاج کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 633240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش