0
Tuesday 5 Apr 2011 16:14

پیپلزپارٹی کی غیر مشروط حمایت کے باوجود ترقیاتی کاموں کا نہ ہونا افسوس ناک ہے، شاہی سید

پیپلزپارٹی کی غیر مشروط حمایت کے باوجود ترقیاتی کاموں کا نہ ہونا افسوس ناک ہے، شاہی سید
کراچی:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے باچا خان مرکز کراچی سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سٹی گورنمنٹ کا رویہ معتصبانہ اور جانبدارنہ ہے، باچا خان چوک کے سروس روڈ کی تعمیر میں سست روی اور فلائی اوور کے منگھو پیر لنک روڈ کا التوا سمیت دیگر علاقوں کو نظر انداز کرنا پختون دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ کو متعدد بار پختون آبادیوں کے مسائل سے آگاہ کیا جا چکا ہے لیکن رسمی تسلیوں اور عوامی نیشنل پارٹی کو مسلسل نظر انداز کرنے پر کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، پیپلزپارٹی کی تین سالہ غیر مشروط حمایت کے باوجود پختون آبادیوں میں ترقیاتی کاموں کا نہ ہونا افسوس ناک ہے۔  
شاہی  سید نے کہا کہ سندھ حکومت کے ارباب اختیار صرف ٹال مٹول کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مسائل کی نشاندہی کے باوجود معاملات کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا۔ ترقیاتی کام نہ ہونا، ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام میں ناکامی سمیت اہم امور میں صوبائی حکومت کا جانبدارانہ رویہ غیر تسلی بخش اور ناقابل فہم ہے، عوامی نیشنل پارٹی حکومتی جانبدارنہ رویوں کو سنجیدگی سے لے رہی ہے،انہوں نے متنبہ کیا کہ گورنمنٹ، محکمہ بلدیات اور محکمہ تعلیم کی جانب سے پختون آبادیوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 63329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش