0
Thursday 4 May 2017 09:03

ملکی حالات کا تقاضا ہے علماء و مشائخ متحد ہو جائیں، لیاقت بلوچ

ملکی حالات کا تقاضا ہے علماء و مشائخ متحد ہو جائیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام علماء ومشائخ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ علماء و مشائخ کو درد مشترک اور قدر مشترک پر متحد ہو جانا چاہیے۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، نائب چیئرمین علماء و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب مولانا جاوید قصوری، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعت جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف، پیر سید لطیف الرحمن شاہ، پیر زادہ سید برہان الدین عثمانی، پیر غلام رسول اویسی، پیر سید مزین ہاشمی، پیر محمود فرید الدین، پیر اختر رسول قادری، پیر عرفان حیدر شاہ، پیر حسنین حیدر گیلانی، پیر عبدالمصطفیٰ چشتی، پیر افضال حسین زنجانی، زبیر نصیر نوری، پیر عثمان نوری، سید احسان گیلانی پیر عاصم سہروردی، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور و صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، مولانا مختا ر احمد سواتی، قاری عطاالرحمن، مفتی عمر نقشبندی اور دیگر قائدین اور علماء مشائخ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ہمیں آپس میں مسلکوں کی بنیاد پر تقسیم ہونے کی بجائے اسلامی دشمن قوتوں کی بیرونی سازشوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ جماعت اسلامی قیام پاکستان کی طرح استحکام پاکستان اور خوشحال پاکستان کیلئے بھی سرگرم عمل ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا کہ نظام مصطفی ؐ اور مقام مصطفی ؐ کے لیے جدوجہد ہماری زندگیوں کا اعلی ٰ ترین مقصد ہونا چاہیے کیونکہ نظام مصطفی ؐ کے نفاذ میں ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی مضمر ہے۔ انہوں نے اسلام کی بقاء اور استحکام پاکستان کیلئے علماء و مشائخ قوم کی قیادت کا فریضہ سرانجام دیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ علماء و مشائخ کے اتحاد سے ہی ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اور استحکام پاکستان کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے ملک کی مقتدر قوتیں ایک منصوبے کے تحت ملک کے علماء اور مشائخ کو ایک پلیٹ فارم پر نہیں دیکھنا چاہتیں۔
خبر کا کوڈ : 633301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش