0
Thursday 4 May 2017 09:19

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں زخمی

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ وہ لاہور سے فیصل آباد جا رہے تھے۔ فیصل صالح حیات کی گاڑی فیصل آباد میں امین پور کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ حادثے میں فیصل صالح حیات کے ڈرائیور قاسم کو بھی زخم آئے ہیں تاہم معجزانہ طور پر دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔ حادثے کے بعد دونوں کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے کے باعث فیصل صالح حیات کی بائیں کلائی بھی ٹوٹ چکی ہے جبکہ انکے سر، ہونٹ اور چہرے پر گہرے زخم آئے ہیں مگر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ڈاکٹروں کا ایک پیننل آئندہ چند گھنٹوں میں فیصلہ کرے گا کہ فیصل صالح حیات کو لاہور کے کسی ہسپتال منتقل کیا جا ئے گا یا الائیڈ ہسپتال میں ہی علاج ہو گا۔ ذرائع کے مطابق فیصل صالح حیات کو آپریشن تھیٹر سے ریکوری روم منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹریفک حادثے کے بعد فیصل صالح حیات کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 633306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش