0
Thursday 4 May 2017 18:00

اب نواز حکومت کو باعزت واپسی کا راستہ ملنا بھی مشکل ہے، مولا بخش چانڈیو

اب نواز حکومت کو باعزت واپسی کا راستہ ملنا بھی مشکل ہے، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ایک بحران ختم کرنے لئے دوسرا بحران کھڑا کر دیتی ہے، اب اس حکومت کو باعزت واپسی کا راستہ ملنا بھی مشکل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آج کل ڈان لیکس اور پاناما کا بڑا چرچا ہے، پاناما لیکس پر ایسی جے آئی ٹی ہونی چاہئے جس پر عوام کو اعتماد ہو، جبکہ ڈان لیکس کے معاملے پر وزیراعظم اپنے سیاسی جانشینوں کو بچانے کی کوشش میں معصوموں کو نشانہ بنانا رہے ہیں، جو بارآور ثابت نہیں ہوگی، وزیراعظم نیوز لیکس کے اصل کرداروں کو سامنے لائیں، پرویز رشید کے بعد طارق فاطمی کو بھی نکال دیا گیا، وہ شریف آدمی ہیں، انہوں نے جاتے ہی کہہ دیا کہ ان معاملات میں ان کا کوئی قصور نہیں۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت کی ساری پریشانیاں ایک دوسرے سے جڑی ہیں، حکمران ایک بحران کو ختم کرنے کیلئے دوسرا بحران کھڑا کرتے ہیں اور اس بحرانی حکومت کو اب باعزت واپسی کا راستہ ملنا بھی مشکل ہے، آصف زرداری نے کہہ دیا ہے کہ آپ کو جانا ہے، تو پھر آپ جاکر ہی رہیں گے، حکمرانوں کو گھر جانے کی تیاری کر لینی چاہئے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی چئیرمین کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاسی عقل جاگنے والی ہے، پے در پے ناکامیوں کے جھٹکے انہیں سیاسی عقل دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلیاں انگلی کے اشارے سے نہیں، عوامی قوت سے آتی ہیں، وسیع تر سیاسی اتحاد ہی موجودہ حکومت کو ہلا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 633477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش