0
Thursday 4 May 2017 18:22

مجبور نہ کیا جائے کہ پختونوں کے بلاک کارڈز کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر اُٹھائیں، غلام احمد بلور

مجبور نہ کیا جائے کہ پختونوں کے بلاک کارڈز کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر اُٹھائیں، غلام احمد بلور
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے آدھے شناختی کارڈز کھول دیئے ہیں جبکہ آدھے تاحال بلاک ہیں، نہ جانے کس گناہ کے تحت صرف پختونوں کے کارڈز بلاک کئے گئے ہیں، حکومت اپنے لئے مزید مسائل پیدا نہ کرے اور ہمیں بھی مجبور نہ کیا جائے کہ پختونوں کے بلاک شناختی کارڈز کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اُٹھائیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران اے این پی کے مرکزی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں 30 ہزار مسلمان رہتے ہیں، جن کے کارڈز بلاک نہیں، نہ جانے کونسا گناہ سرزد ہوا ہے جو صرف پختونوں کے کارڈز بلاک کئے گئے ہیں، کئی سالوں سے یہ لوگ در بدر پھر رہے ہیں، پختون انگریز کے خلاف بھی لڑے ہیں، ہمیں مزید در بدر نہ کیا جائے۔ غلام احمد بلور نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ نہیں ہیں، لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کی پاسداری چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ کہہ دے کہ نواز شریف کو ہٹا دیا جائے تو فیصلے کو تسلیم کریں گے، لیکن ایسے منتخب وزیراعظم سے استعفٰی طلب کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔ نواز شریف کو صرف تحریک عدم اعتماد سے ہی جمہوری عمل سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ نیوز لیک معاملہ اداروں کا مسئلہ ہے، حکومت اور فوج کو مل کر معاملہ حل کرنا چاہیئے اس قسم کی باتیں میڈیا پر نہیں آنی چاہیئیں۔
خبر کا کوڈ : 633478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش