0
Thursday 4 May 2017 18:22

اے این پی کا فاٹا کے مسئلہ پر کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

اے این پی کا فاٹا کے مسئلہ پر کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے فاٹا کے مسئلہ پر 6 مئی کو بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی، اس سلسلے میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر الحاج شاہ جی گل آفریدی نے بلور ہائوس میں اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور سے ملاقات کی اور اُنہیں اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ طور پر دعوت دی۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد حاجی غلام احمد بلور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی اور فاٹا کے حوالے سے اپنی طرف سے تمام کوششیں جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 633482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش