QR CodeQR Code

جو قوتوں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، انہیں بہت جلد اپنے انجام سے دوچار ہونا پڑیگا، علامہ ناصر عباس جعفری

ایم ڈبلیو ایم کا 21 مئی کو نشتر پارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدی (ع) کانفرنس منعقد کرنیکا اعلان

امام برحق کیخلاف بات کرنا احادیث نبوی ﷺ کو صریحاََ جھٹلانے کے مترادف اور توہین رسالت ہے، ایسے شخص کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں

4 May 2017 19:52

کراچی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قومی تاریخ میں ہم ایک نیا باب رقم کرنے جا رہے ہیں، اس ملک کو کرپشن اور بدحالی سے نجات دلانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائیگی، امام مہدی علیہ السلام کی ذات مقدسہ پر مسلمانون کے تمام مسالک کا اجماع اور مکمل ایمان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کا ایک اہم اجلاس وحدت ہاوس سولجر بازار کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں 21 مئی کو نشتر پارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدی (عج) کانفرنس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت و بقاء ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، جو قوتوں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، انہیں بہت جلد اپنے انجام سے دوچار ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی تاریخ میں ہم ایک نیا باب رقم کرنے جا رہے ہیں، اس ملک کو کرپشن اور بدحالی سے نجات دلانے کے لئے مختلف سیاسی و مذہبی قوتوں کے ساتھ مل کر بھرپور جدوجہد کی جائے گی، بددیانت حکمرانوں نے وطن عزیز کو بے دردی سے لوٹا ہے، جب تک ان خیانت کاروں سے نجات حاصل نہیں ہوتی، تب تک قوم اضطراب، بے یقینی اور معاشی بدحالی کا شکار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ اور وطن عزیز دونوں ہی استعماری طاقتوں کے نشانے پر ہیں، دین اسلام کی بنیادی تعلیمات کو انتہاء پسند قوتوں اور کالعدم مذہبی جماعتوں کے ذریعے مسخ کرکے پیش کیا جا رہا ہے، تاکہ اسلام کے روشن چہرے کو بدنما ظاہر کیا جا سکے، اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے منحرف کرنے کے لئے عقیدے پر ضرب لگانا چاہتی ہیں، امام مہدی علیہ السلام کی ذات مقدسہ پر مسلمانون کے تمام مسالک کا اجماع اور مکمل ایمان ہے، قرب قیامت کی علامات میں امام مہدی علیہ السلام کا ظہور مستند کتابوں میں مذکور ہے، امام برحق کے خلاف بات کرنا احادیث نبوی ﷺ کو صریحاََ جھٹلانے کے مترادف ہے، جو توہین رسالت ہے، ایسے شخص کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں، استحکام پاکستان اور امام مہدیؑ کانفرنس میں مدعو مختلف مسالک کے علماء اس حوالے سے اپنا مذہبی نکتہ نظر پیش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 633495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/633495/ایم-ڈبلیو-کا-21-مئی-کو-نشتر-پارک-کراچی-میں-استحکام-پاکستان-امام-مہدی-ع-کانفرنس-منعقد-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org