QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف واضح اور متواتر ہے، چینی وزارت خارجہ

6 May 2017 21:22

وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان و چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے مذکورہ معاملے پر چین کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔ بیان میں پاکستان اور بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ دونوں ممالک ’’اپنے اختلافات کو رابطے میں اضافے اور مذاکرات، خطے میں مشترکہ امن و استحکام کی کوششوں کے ذریعے حل کریں۔


اسلام ٹائمز۔ چین کا کہنا ہے کہ بیجنگ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر ممالک کے اندورنی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی اپنی پالیسی برقرار رکھے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف واضح اور متواتر ہے، یہ مسئلہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی ہے اور اسے پاکستان و بھارت کی جانب سے مناسب انداز میں مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان و چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے مذکورہ معاملے پر چین کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔ بیان میں پاکستان اور بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ دونوں ممالک ’’اپنے اختلافات کو رابطے میں اضافے اور مذاکرات، خطے میں مشترکہ امن و استحکام کی کوششوں کے ذریعے حل کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تاہم بیجنگ ’’پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کا خواہاں ہے‘‘۔ خیال رہے کہ چینی وزارت خارجہ کا یہ بیان ان کے مقامی اخبار ’’ڈیلی گلوبل ٹائمز‘‘ میں شائع ہونے والے کی کالم کی وضاحت کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس میں نشاندہی کی گئی تھی کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دہائیوں سے جاری مسئلہ کشمیر کا حل چین کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے کالم میں تجویز دی گئی تھی کہ خطے میں ایک روڈ اور ایک بلٹ کے حوالے سے چین کے وسیع تر مفاد میں ہے کہ ’’وہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کئی دہائیوں سے موجود مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے مداخلت کرے‘‘۔ کالم میں تجویز دی گئی تھی کہ چین نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اصولوں پر عمل درآمد کیا ہے تاہم وہ اب ’’چین کی انٹرپرائزز کے مطالبے کہ ان کی بین الاقوامی سرمایہ کاری کو محفوظ بنایا جائے پر بہرا نہیں رہے گا‘‘۔


خبر کا کوڈ: 633751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/633751/مسئلہ-کشمیر-پر-چین-کا-موقف-واضح-اور-متواتر-ہے-چینی-وزارت-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org