0
Friday 5 May 2017 21:20

پاکستان کے معصوم شہریوں پر گولہ باری کرکے افغان فورسز نے غلط روایت قائم کی، چوہدری نثار

پاکستان کے معصوم شہریوں پر گولہ باری کرکے افغان فورسز نے غلط روایت قائم کی، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ فاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی کے فوری اور مؤثر جواب نے کسی اور کے اشارے پر افغان فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی کو بھاری نقصان سے غیر مؤثر بنا دیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے چمن بارڈر پر پاک فوج اور ایف سی کے 2 جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان نے وزیرداخلہ کو چمن واقعے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ مردم شماری میں مصروف ہماری سیکیورٹی فورسز پر بلاجواز گولہ باری سے شروع ہوا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سیکیورٹی ایجنسیز سے اپنا ملک سنبھلتا نہیں مگر پاکستان کے معصوم شہریوں پر گولہ باری کرکے ایک انتہائی غلط راویت قائم کی جبکہ پاک فوج اور ایف سی کے فوری اور مؤثر جواب نے کسی اور کے اشارے پر افغان فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی کو بھاری نقصان سے غیرمؤثر بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کے مثبت اور دلیرانہ ردعمل سے آئندہ سرحد کے اس پار سے ایسی روش کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ واضح رہے کہ پاک افغان چمن بارڈر پر افغان فورسز نے فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 8 پاکستانی شہری شہید جب کہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 633773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش