QR CodeQR Code

لوئردیر، گھر میں دستی بم کا دھماکا، ماں بیٹی جاں بحق، باپ اور 2 بچے زخمی

5 May 2017 21:30

لوئر دیر کے علاقے نہاگدرا میں فضل رحمت نامی شخص کے گھر بچے باہر پڑا ہوا دستی بم اُٹھا کر گھر لے گئے، جو بچوں کے چھیڑنے سے پھٹ گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے دستی بم دھماکے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور گردونواح کے علاقے میں ملزمان کیخلاف سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر کے علاقے نہاگدرا میں گھر میں دستی بم کے دھماکے سے ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ باپ اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقے نہاگدرا میں فضل رحمت نامی شخص کے بچے باہر پڑا ہوا دستی بم اُٹھا کر گھر لے آئے، جو بچوں کے چھیڑنے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجہ میں ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ باپ اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقع کے بعد پولیس نے دستی بم دھماکے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور گردونواح کے علاقے میں ملزمان کیخلاف سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 633774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/633774/لوئردیر-گھر-میں-دستی-بم-کا-دھماکا-ماں-بیٹی-جاں-بحق-باپ-اور-2-بچے-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org