0
Friday 5 May 2017 23:53

سندھ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا برداشت کر سکے، ایم کیو ایم پاکستان

سندھ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا برداشت کر سکے، ایم کیو ایم پاکستان
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں جہاں سے پیپلز پارٹی کو ووٹ ملا، وہاں سندھی غریب تر اور وزراء امیر تر ہوگئے، پیپلز پارٹی کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اپنے لئے تباہی کا گڑھا کھود رہے ہیں، سندھ حکومت نے پورا سندھ بیچ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ہم پاکستان بنانے والے ہیں، ہم نے مہاجر قاتل اور مہاجر مقتول کی سیاست کو بھی دفن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز آفاق احمد نے اپنی پریس کانفرنس میں مثبت بیان دیا ہے، اب انکے کارکنان بھی انکی پالیسیوں پر گلی محلوں میں عمل پیرا ہوں۔ مئیر کراچی کے اختیارات کے حوالے سے خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کیلئے رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں، جس میئر کو مینڈیٹ ملا اسے ہراساں کرنا انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرنے کی سکت ہے۔
خبر کا کوڈ : 633812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش