0
Friday 5 May 2017 23:20

نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، نیا نوٹیفکیشن جاری کرنیکی یقین دہانی

نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، نیا نوٹیفکیشن جاری کرنیکی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ڈان لیکس پر پیدا ہونے والے تنازع کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات جمعرات کی شب ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران ڈان لیکس، سکیورٹی اور سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ اور وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس سے کنفیوژن کی صورتحال تھی، جس کو دور کرنے کے لیے یہ ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نہ موجود تھے اور نہ ملاقات کرانے میں ان کا کوئی کردار تھا۔ دیگر ذرائع کے مطابق بڑوں کی بیٹھک میں بڑا فیصلہ ہوگیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گذشتہ رات ملاقات ہوئی، جس میں ڈان لیکس پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ڈان لیکس کے نوٹیفکیشن پر پاک فوج کے تحفظات کے حوالے سے بات کی، جس پر وزیراعظم نے آرمی چیف کو تحفظات دور کرنے اور نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا یقین دلایا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو بلا کر ڈان لیکس پر نئے نوٹیفکیشن کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔
خبر کا کوڈ : 633831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش