QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

6 May 2017 09:00

طارق محمود قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن لوئر کوہستان مقرر جبکہ نذیر خان قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ تعینات کردیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی پولیس میں ترقیاں اور تبادلے شروع ہوگئے ہیں، خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طارق محمود قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن لوئر کوہستان مقرر جبکہ نذیر خان قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ تعینات کردیئے گئے۔ انسپکٹر خالد خان قائم مقام ایس ڈی پی او مردان سٹی، انسپکٹر محمد انعام جان قائم مقام ایس ڈی پی او شبقدر، انسپکٹر فضل واحد خان قائم مقام ایس ڈی پی او نوشہرہ کینٹ اور محمد اسماعیل خان ڈی ایس پی ایف آر پی ڈی آئی خان تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق افتخار شاہ کا تبادلہ کرکے ایس ڈی پی او چارسدہ تعینات کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 633838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/633838/خیبر-پختونخوا-پولیس-میں-بڑے-پیمانے-پر-تبادلے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org