0
Saturday 6 May 2017 09:22

متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا معاملہ، جے یو آئی (ف) نے مجلس عاملہ کا اجلاس بلا لیا

متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا معاملہ، جے یو آئی (ف) نے مجلس عاملہ کا اجلاس بلا لیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے حوالے سے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی فعالیت مرکزی ایجنڈا ہے جس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان مجلس عاملہ کو وزیراعظم نواز شریف کیساتھ ہونیوالی ملاقات کے بارے میں بھی بریفنگ دیں گے۔ جے یو آئی (ف) کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان ایم ایم اے کی بحالی کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی سمیت دیگر جماعتوں کے سربراہوں سے ہونیوالے رابطوں کی بھی تفصیلات بتائیں گے۔ اجلاس میں ایم ایم اے کی فعالیت یا نیا اتحاد بنانے کے بارے میں امور بھی زیر بحث آئینگے۔ ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کی مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور هوگا۔ اجلاس میں مشال خان کے قتل کا معاملہ اور اس کے بعد کی صورتحال سمیت دیگر امور بھی مجلس عامله کے اجلاس میں میں زیر بحث آئینگے۔
خبر کا کوڈ : 633841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش