QR CodeQR Code

لوئر دیر میں وین کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

6 May 2017 11:23

ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے اسبز کے قریب وین تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں وین کھائی میں گرنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے اسبز کے قریب وین تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جس کے  نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی اسبنز سے چکدرہ جارہی تھی، نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو بٹ خیلہ اور چکدرہ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 633917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/633917/لوئر-دیر-میں-وین-کھائی-گرنے-سے-3-افراد-جاں-بحق-14-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org