0
Saturday 6 May 2017 16:48

بدامنی، سیاسی انتشار اور اندرونی خلفشار کیلئے وزیراعلٰی ذمہ دار ہے، ڈاکٹر مصطفٰی کمال

بدامنی، سیاسی انتشار اور اندرونی خلفشار کیلئے وزیراعلٰی ذمہ دار ہے، ڈاکٹر مصطفٰی کمال
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ علی محمد ساگر نے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی حالت زار، عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور گرفتاریوں کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ 1990ء کی طرح اب کریک ڈاون کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں علی محمد ساگر نے کہا کہ یہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا واضح اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاقانونیت اور امن و امان کی مشینری ناکام ہوچکی ہے، لوگ ہر سطح پر خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں، جو اہل کشمیر کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

درایں اثنا این سی کے معاون جنرل سکریٹری شیخ مصطفٰی کمال نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نا مساعد حالات میں لوگوں کو عدم تحفظ کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بدامنی، بے چینی، سیاسی انتشار اور خلفشار کی ذمہ داری کٹھ پتلی وزیراعلٰی محبوبہ مفتی پر عائد ہوتی ہے، جس نے ریاست میں اپنی ناکامی کی وجہ سے حالات کو اس حد تک پہنچا دیا جو 1990ء میں تھے۔ انہوں نے کشمیر میں فوری طور گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 634079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش