0
Tuesday 5 Apr 2011 22:47

انتہا پسندی کیخلاف جنگ ضروری ہے، اس کے بغیر طالبان کا خاتمہ نہیں ہوگا، پرویز مشرف

انتہا پسندی کیخلاف جنگ ضروری ہے، اس کے بغیر طالبان کا خاتمہ نہیں ہوگا، پرویز مشرف

اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔سابق صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتقام کی سیاست موجود ہے، ملک میں انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کیے جانے چاہیئں۔ ایک غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں پرویز مشرف نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے حالیہ دورہ بھارت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کشمیر سمیت تمام مسائل حل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعداد دہشتگردوں کے ہاتھوں ہلاک ہو رہی ہے، افغانستان میں طالبان اور القاعدہ موجود ہے، انتہا پسندی کیخلاف جنگ ضروری ہے اس کے بغیر طالبان کا خاتمہ نہیں ہوگا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں انتقام کی سیاست ہے۔ ملکی ترقی کے لئے معاشی صورتحال میں بہتری لانا ضروری ہے۔ لیبیا کے بارے میں پرویز مشرف کا کہنا تھا صدر قذافی کی فوج کو صرف زمینی لڑائی سے شکست دی جا سکتی ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 63408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش