QR CodeQR Code

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

6 May 2017 16:44

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 28 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ سے کسی مقام پر جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور، دیر بالا سمیت مختلف اضلاع میں 5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 28 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ سے کسی مقام پر جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے روابط کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 634089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/634089/پشاور-سمیت-خیبر-پختونخوا-کے-مختلف-علاقوں-میں-زلزلے-شدید-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org