QR CodeQR Code

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

6 May 2017 18:30

زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ عمارتوں سے کھلے میدانوں کی طرف بھاگے اور اسکے ساتھ کلمہ طیبہ کا ورد کرنے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، تاحال صوبے کے کسی علاقے سے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں محسوس کئے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ کم وقت تک رہا۔ مرکز زلزلہ پیما کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5۔5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ عمارتوں سے کھلے میدانوں کی طرف بھاگے اور اس کے ساتھ کلمہ طیبہ کا ورد کرنے رہے۔


خبر کا کوڈ: 634114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/634114/پشاور-سمیت-خیبر-پختونخوا-میں-زلزلے-کے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org