QR CodeQR Code

چوہدری نثار کی وزیراعظم سے 2 گھنٹے کی طویل ملاقات، ڈان لیکس معاملے پر بات چیت

6 May 2017 22:47

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں نیوز لیکس سے متعلق نیا نوٹیفیکشن جاری کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسکے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان دو گھنٹے سے زائد طویل ملاقات میں ڈان خبر معاملے سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں نیوز لیکس سے متعلق نیا نوٹیفیکشن جاری کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سکرٹری فواد حسن فواد کے طویل رخصت پر جانے کا امکان ہے، جبکہ سیکرٹری کابینہ ندیم حسن آصف کو وزیراعظم کا سیکرٹری بنانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔ طاہر شہباز کو سیکرٹری کابینہ اور نرگس گھلو کو سیکرٹری اسٹیبلمشنٹ تعینات کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعظم ہاوس نے اپنے بیان میں فواد حسن فواد کی جبری رخصت سے متعلق خبر کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 634189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/634189/چوہدری-نثار-کی-وزیراعظم-سے-2-گھنٹے-طویل-ملاقات-ڈان-لیکس-معاملے-پر-بات-چیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org