0
Saturday 6 May 2017 14:08

محمد بن سلمان ایک ناتجربہ کار عہدیدار ہے، جو امریکہ کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

محمد بن سلمان ایک ناتجربہ کار عہدیدار ہے، جو امریکہ کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے سعودی عرب کے نائب ولیعہد کے بیان کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ان کے ناتجربے کار ہونے کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلٰی اور ایران کے سابق وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور اس ملک کے نائب ولیعہد محمد بن سلمان کے ایران مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان ایک ناتجربہ کارعہدیدار ہیں جو امریکہ کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ سعودی وزیر دفاع کا ایران کے خلاف بیان عالمی سیاست کے میدان میں ان کے ناتجربے کار ہونے کا مظہر ہے۔ سعودی عرب کے وزیر دفاع اور اس ملک کے نائب ولیعہد محمد بن سلمان نے ایران کے خلاف بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران علاقے میں اپنی خاص پالیسیوں پر عمل کر رہا ہے، جو فرقہ پرستی کی بنیاد پر ہیں اور ایسے میں اس ملک کے ساتھ سعودی عرب کی مفاہمت نہیں ہوسکتی۔ واضح رہے کہ ایران نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں سعودی عرب کے وزیر دفاع کے ایران کے خلاف بیان پر احتجاجی مراسلہ ارسال کیا ہے، جسے اقوام متحدہ کی دستاویز کے طور پر شائع کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 634223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش