QR CodeQR Code

لاہور پولیس کا نیا یونیفارم گرمیوں میں اہلکاروں کیلئے وبال بن گیا

7 May 2017 09:36

شدید گرمی میں اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دینے کیلئے اپر شرٹ کو اتار کر ٹی شرٹس پہن کر ڈیوٹیاں کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ نئی یونیفارم میں نیم ٹیگ، بیچز اور سٹار نہ ہونے پر ماتحت عملے اور افسران میں فرق ختم ہو گیا ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یونیفارم میں شامل ٹی شرٹ پہننا مجبوری ہے جبکہ ٹی شرٹ پر یونیفارم کے لوازمات پورے نہیں کیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کو فراہم کیا جانیوالا نیا یونیفارم شدید گرمی میں اہلکاروں کیلئے وبال جان بن گیا۔ نیم پلیٹ، بیچز اور سٹارز نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا جبکہ ماتحت عملے اور افسران میں فرق ختم ہو گیا۔ شدید گرمی میں اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دینے کیلئے اپر شرٹ کو اتار کر ٹی شرٹس پہن کر ڈیوٹیاں کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ نئی یونیفارم میں نیم ٹیگ، بیچز اور سٹار نہ ہونے پر ماتحت عملے اور افسران میں فرق ختم ہو گیا ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یونیفارم میں شامل ٹی شرٹ پہننا مجبوری ہے جبکہ ٹی شرٹ پر یونیفارم کے لوازمات پورے نہیں کیے گئے۔ دوسری طرف شہریوں کو دوران ڈیوٹی اہلکاروں کی پہچان اور شناخت کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ اہلکار کون ہے اور افسر کون جبکہ افسران کو ٹی شرٹ پہن کر فیلڈ میں جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں اور فیلڈ افسران کو درپیش مسائل کا بھی جلد حل نکال لیا جائے گا اور اہلکاروں کی شرٹوں پر جلد بیج اور نیم ٹیگ لگا دیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 634245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/634245/لاہور-پولیس-کا-نیا-یونیفارم-گرمیوں-میں-اہلکاروں-کیلئے-وبال-بن-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org