QR CodeQR Code

شانگلہ، سیاسی جلسے کیلئے سکولوں کی بندش پر 8 ہیڈ ماسٹرز معطل

7 May 2017 18:49

گذشتہ روز شانگلہ میں امیر مقام کے جلسے کے دوران گرد و نواح کے علاقوں میں 8 سکولوں کو بند کرنے اور طلباء کو جلسے میں شرکت کیلئے بھیجنے کی رپورٹس منظر عام پر آئیں تھیں جس پر وزیر تعلیم کے پی کے نے نوٹس لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ شانگلہ میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے جلسے کیلئے سکولوں کو بند کرنے پر 8 ہیڈ ماسٹرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز شانگلہ میں امیر مقام کے جلسے کے دوران گرد و نواح کے علاقوں میں 8 سکولوں کو بند کرنے اور طلباء کو جلسے میں شرکت کیلئے بھیجنے کی رپورٹس منظر عام پر آئیں تھیں، جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم خیبر پختونخوا محمد عاطف خان نے مذکورہ آٹھوں سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو معطل کر دیا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان اساتذہ کے خلاف مزید تحقیقات بھی جاری ہیں اور اگر سکولوں کو بند کرنے کا الزام ثابت ہوگیا تو انہیں نوکری سے مکمل طور پر برخاست کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 634440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/634440/شانگلہ-سیاسی-جلسے-کیلئے-سکولوں-کی-بندش-پر-8-ہیڈ-ماسٹرز-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org