0
Sunday 7 May 2017 18:17

پاک افغان سرحدی کشیدگی، برطانوی فوجی وفد ثالثی کرئے گا

پاک افغان سرحدی کشیدگی، برطانوی فوجی وفد ثالثی کرئے گا
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی کشیدگی کے بعد چمن بارڈر پر "باب دوستی" بند کر دیا گیا ہے جبکہ سرحد پر بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ پاکستان کے علاقوں میں پاک فوج نے سرحد کے قریبی علاقوں کو خالی کروا لیا ہے جبکہ افغان حکام کیساتھ فلیگ میٹنگ پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ادھر برطانوی فوج کا بھی اعلیٰ سطح کا 4 رکنی وفد میجر جنرل پاؤل کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر آ رہا ہے جو پاک افغان سرحدی کشیدگی ختم کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ ذرائع نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ برطانوی وفد ایک ہفتہ پاکستان میں قیام کرئے گا اور ڈیورنڈ لائن کے حوالے سے پاک افغان کشیدگی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرئے گا۔ میجر جنرل پاؤل افغانستان میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاک افغان سرحدی فورسز کے حکام گوگل میپ کے مطابق سرحد کے تعین پر بھی رضا مند ہو گئے ہیں۔ برطانوی افغان حکام سے بھی ملاقات کرئے گا اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کی نشاندہی کرئے گا۔
خبر کا کوڈ : 634446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش