0
Sunday 7 May 2017 22:31

سیالکوٹ، انڈوں سے عمران خان کا نشانہ لگانے والے کیلئے 2 لاکھ انعام کا اعلان

سیالکوٹ، انڈوں سے عمران خان کا نشانہ لگانے والے کیلئے 2 لاکھ انعام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں عمران خان پر انڈوں اور ٹماٹروں سے حملہ کرنے کا منصوبہ تیار، گوجرانوالہ کے لیگی کارکن سیالکوٹ پہنچ گئے، درست نشانہ لگانے والے کے لئے 2 لاکھ روپے انعام بھی رکھ دیا۔ جناح سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کا پاور شو جاری ہے، رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لئے گوجرانوالہ کے لیگی کارکنوں نے بڑا منصوبہ بنا لیا ہے، حمزہ یوتھ ونگ کے صدر ولید آصف بٹ انڈوں اور ٹماٹروں کی کھیپ لیکر سیالکوٹ پہنچ گئے ہیں۔ ولید آصف بٹ نے تاک تاک کر نشانہ مارنے والوں کا گروپ بھی بنا لیا ہے، درست نشانہ لگانے پر 2 لاکھ روپے انعام بھی ملے گا، ولید آصف بٹ اس سے پہلے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور لاک ڈاؤن کے موقع پر بھی کھلاڑیوں پر انڈے پھینک چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 634499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش