0
Monday 8 May 2017 09:52

تحریک ناموسِ رسالتؐ کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبران کا اعلان کردیا گیا

تحریک ناموسِ رسالتؐ کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبران کا اعلان کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سجادہ نشین سمبڑیال شریف کی صدارت میں لاہور میں منعقدہ اجلاس میں دیگر کئی ایک اہم فیصلوں اور اقدامات کی منظوری کے علاوہ تحریک ناموسِ رسالتؐ کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے تحت ملک کی قابل ذکر20 بڑی دینی و سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سمیت 25 ممبران کا اعلان کیا گیا۔ اعلان کے مطابق جے یو آئی کے حافظ حسین احمد، جے یو پی کے مفتی عاشق حسین، ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے علامہ محمد ممتاز اعوان، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید پراچہ، عالمی تحریک تحفظ حرمین کے علامہ زبیر احمد ظہیر، جماعت الدعوۃ کے مولانا امیر حمزہ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا عزیز الرحمن ثانی، جمعیت اہلحدیث کے علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، جمعیت اہلسنت کے مولانا حنیف حقانی، ملت جعفریہ کے علامہ وقار حسین نقوی، مسلم لیگ علماء و مشائخ کے علامہ ایاز ظہیر ہاشمی، پیپلز موومنٹ بھٹو شہید کے حافظ عمر فاروق، مجلس احراراسلام کے مولانا یوسف احرار، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مولانا الیاس چنیوٹی، وفاق المدارس العربیہ کے حافظ نعمان حامد، ملی یکجہتی کونسل کے شیخ محمد نعیم بادشاہ، خاکسار تحریک کے ڈاکٹر شاہد نصیر مصطفائی، جسٹس موومنٹ کے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، تحریک آزادئ کشمیر کے علی عمران شاہین، متحدہ علماء کونسل کے مولانا محمد اسلم ندیم سمیت مولانا محمد منسوب رحیمی، محمد شفیق رضا قادری، حافظ شعیب الرحمن، سلیم عباس جعفری اور پیر شان علی قادری تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبرز منتخب ہونیوالوں میں شامل ہیں۔ نیز اجلاس میں وطن عزیز میں توہین مذہب و توہین رسالت کے بڑھتے ہوئے دلخراش واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی ساکھ تباہ کرنے کی اسلام و ملک دشمن قوتوں کی ایک گہری سازش قرار دیا گیا اور قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت تحفظ ناموسِ رسالتؐ ایکٹ پر مکمل و موثر عملدرآمد کراتے ہوئے ایسے ناپاک واقعات کے تدارک کیلئے اپنا عملی، موثر و بھرپور کردار ادا کرے جو اسکا فرض منصبی ہے۔
خبر کا کوڈ : 634561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش