0
Monday 8 May 2017 10:13

مشائخ اتحاد کونسل نے مزارات کی سکیورٹی رینجرز کےحوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا

مشائخ اتحاد کونسل نے مزارات کی سکیورٹی رینجرز کےحوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان مشائخ اتحاد کونسل پنجاب سائیں حسنات یاسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزارات کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سائیں حسنات یاسین کہتے ہیں کہ مزارات کی رجسٹریشن کی جائے اور مزارات کی آمدن مزارات پر ہی خرچ کی جائے۔ سربراہ پاکستان مشائخ اتحاد کونسل پنجاب سائیں حسنات یاسین نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی ۔انفارمیشن سیکرٹری صاحبزادہ امین میاں، ناصرعقیل، صاحبزادہ سلطان مشتاق، صاحبزادہ سلطان رضا علی بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ سربراہ پاکستان مشائخ اتحاد کونسل نے مزارات کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مزارات کی رجسٹریشن کی جائے اور مزارات کی آمدن مزارات پر ہی خرچ کی جائے، چند جعلی پیروں کی آڑ میں حقیقی مشائخ عظام کی کردار کشی کا سلسلہ بند کیا جائے۔ سائیں حسنات یاسین نے کہا کہ جعلی پیروں کیخلاف کارروائی کیلئے علمائے حق اور مشائخ کی سربراہی میں کمیٹیاں قائم کی جائیں۔ محکمہ اوقاف کی نگرانی کیلئےمشائخ عظام اور علماء پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اولیاء اللہ کے انسانیت سے پیار کے پیغام کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 634569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش