QR CodeQR Code

سیاستدانوں کی بے عزتی کا بیج عمران خان نے بویا، اب اپنی بوئی ہوئی فصل ہی کاٹ رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

8 May 2017 10:44

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں امن آصف زرداری نہیں لائے، بیس سال بعد وہاں امن آیا، نواز شریف اور مسلم لیگ نون کا بدترین میڈیا ٹرائل کیا گیا، اب عوام ہی ووٹوں سے فیصلہ کریں گے کہ کس نے ان کی خدمت اور پاکستان کی تعمیر کی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی بے عزتی کا بیج عمران خان نے بویا، اب اپنی بوئی ہوئی فصل ہی کاٹ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اور آصف زرداری نے ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی، مسلم لیگ نون کی حکومت نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے 80 سے 90 فیصد مسئلے کو حل کر لیا ہے، جلد ہی ملک میں بجلی کی کمی پوری ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن آصف زرداری نہیں لائے، بیس سال بعد وہاں امن آیا، نواز شریف اور مسلم لیگ نون کا بدترین میڈیا ٹرائل کیا گیا، اب عوام ہی ووٹوں سے فیصلہ کریں گے کہ کس نے ان کی خدمت اور پاکستان کی تعمیر کی، سیاسی مخالفین پھر منہ کی کھائیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے کارکن سیاسی مخالفین کی جانب سے گالی کے کلچر کا راستہ روکیں گے، عمران خان اور آصف زرداری بتائیں اپنے صوبوں میں کیا کام کئے؟


خبر کا کوڈ: 634589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/634589/سیاستدانوں-کی-بے-عزتی-کا-بیج-عمران-خان-نے-بویا-اب-اپنی-بوئی-ہوئی-فصل-ہی-کاٹ-رہے-ہیں-خواجہ-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org