QR CodeQR Code

فیصل آباد، مولانا عبدالستار نیازی کی یاد میں مجاہد ملت سیمینار کا انعقاد

8 May 2017 11:08

سیمینار سے صاحبزادہ سید احمد سعید کاظمی، مفتی منظور حسین سیفی، علامہ اختر اسد، علامہ شفقت علی حیدری، سید جمال اشرف اشرفی، صاحبزادہ حسین رضا، مفتی محمد بلال، میاں ندیم سلیمی اور رانا ذوالفقار احمد نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان فیصل آباد کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے شاگرد اور قائد اعظمؒ کے وفادار ساتھی مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی نے تحریک پاکستان سے لیکر اپنے وصال تک جو کردار ادا کیا، وہ موجودہ دور کے علماء و مشائخ کیلئے مینارہ نور ہے۔ سیمینار سے صاحبزادہ سید احمد سعید کاظمی، مفتی منظور حسین سیفی، علامہ اختر اسد، علامہ شفقت علی حیدری، سید جمال اشرف اشرفی، صاحبزادہ حسین رضا، مفتی محمد بلال، میاں ندیم سلیمی اور رانا ذوالفقار احمد نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں عبدالستار نیازی کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا، آپ نے ساری زندگی اسلام اور پاکستان کی خدمت کی، ان کی یادوں کے نقشوں کو مٹایا نہیں جاسکتا، آپ نے کبھی جابر سلطان کے آگے سر نہیں جھکایا۔


خبر کا کوڈ: 634593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/634593/فیصل-آباد-مولانا-عبدالستار-نیازی-کی-یاد-میں-مجاہد-ملت-سیمینار-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org