QR CodeQR Code

پشاور، بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں ملزم گرفتار، چارسدہ، ڈی سی او آفس کے قریب دھماکہ

6 Apr 2011 12:55

اسلام ٹائمز:پشاور پولیس نے رنگ روڈ پر ریت سے بھرے ڈمپر کو روکا، تلاشی پر ڈمپر میں چھپائی گئی پچیس من حشیش برآمد ہوئی۔ جو خیبر ایجنسی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر باڑہ سے پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی


پشاور:اسلام ٹائمز۔پشاور پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی کینٹ شفیع اللہ خان نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایک اطلاع پر رنگ روڈ پر ریت سے بھرے ڈمپر کو روکا گیا۔ تلاشی پر ڈمپر میں چھپائی گئی پچیس من حشیش برآمد ہوئی۔ یہ منشیات خیبر ایجنسی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر باڑہ سے پنجاب اسمگل کی جارہی تھی۔
ادھر چارسدہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈی سی او آفس کے قریب مسجد میں بم دھماکے سے سرکاری دفاتر اور مسجد کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شدت پسندوں نے ڈی سی او آفس کے عقب میں قائم مسجد میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا تاہم دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے سرکاری دفاتر کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ مسجد کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔ رات گئے ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد علاقے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 63478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/63478/پشاور-بھاری-مقدار-میں-منشیات-اسمگل-کرنے-کی-کوشش-ملزم-گرفتار-چارسدہ-ڈی-سی-او-آفس-کے-قریب-دھماکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org