QR CodeQR Code

مردان، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر وکلاء نے صوبہ بھر میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کر دیا

8 May 2017 21:24

سابق سیکرٹری لاء شاہد نسیم نے کہا کہ مردان میں صوبائی حکومت نے جیل مسمار کرنے اور اسکی جگہ پارک قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے، جس پر مردان کے وکلاء کو اعتراض ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں وکلاء کے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر آج صوبہ بھر میں وکلاء نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کئے رکھا جس کی وجہ سے اپنے مقدمات کی پیروی یا دیگر ضروری کاموں کیلئے آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری لاء شاہد نسیم نے کہا کہ مردان میں صوبائی حکومت نے جیل مسمار کرنے اور اس کی جگہ پارک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر مردان کے وکلاء کو اعتراض ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ جیل کے دونوں اطراف عدالت کی عمارات ہیں تو صوبائی حکومت کو پارک کہیں اور بنانا چاہیئے، جبکہ یہاں نئے کورٹس اور وکلاء کیلئے پارکنگ تعمیر کی جائے کیونکہ پارکنگ کے سلسلے میں وکلاء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 634801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/634801/مردان-مطالبات-تسلیم-نہ-ہونے-پر-وکلاء-نے-صوبہ-بھر-میں-عدالتی-کارروائیوں-کا-بائیکاٹ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org