0
Wednesday 6 Apr 2011 12:42

جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو سی آئی اے کا سربراہ بنانے پر غور

جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو سی آئی اے کا سربراہ بنانے پر غور
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔امریکی حکومت افغانستان میں اتحادی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو سی آئی اے کا سربراہ بنانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ امریکی سرکاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اتحادی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس رواں سال اس عہدے سے سبکدوش ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ریڈیو رپورٹ کے مطابق جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو اگر سی آئی اے کے سربراہ کے عہدے کی پیشکش کی گئی تو وہ اسے قبول کر سکتے ہیں۔ لیون پنیٹا جو اس وقت سی آئی اے کی ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں انہیں وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کی طرف سے رواں سال ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، تاہم امریکی محکمہ دفاع نے ریڈیو رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 63491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش