0
Tuesday 9 May 2017 13:01

مراد علی شاہ کی زیر صدارت نقل کی روک تھام سے متعلق اجلاس، امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے پر پابند ی عائد

مراد علی شاہ کی زیر صدارت نقل کی روک تھام سے متعلق اجلاس، امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے پر پابند ی عائد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت نقل کی روک تھام سے اجلاس میں امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے امتحانی مراکز میں جاری نقل پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ امتحان سے 15 منٹ قبل پرچوں کی سیل کھولی جائے گی، جبکہ امتحانی مراکز میں موبائل فون سمیت الیکٹرونک ڈیوائس لانے پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنیوالے امیدوار کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس دوران مراد علی شاہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور سینٹر کنٹرولر آفیسر فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 635000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش