QR CodeQR Code

امید ہے پاکستان اور افغانستان مناسب انداز میں سرحدی تنازعہ حل کرلیں گے، چین

9 May 2017 14:27

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے قریبی ہمسایہ ہونے کے باعث چین اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ دونوں ممالک خطے میں امن و امان کے قیام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مناسب انداز میں حالیہ جاری سرحدی تنازع کو حل کرلیں گے اور خطے میں امن و امان کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں اس حوالے سے کہا کہ متعلقہ رپورٹس چینی حکام کے نوٹس میں آئی ہیں، افغانستان اور پاکستان کے قریبی ہمسایہ ہونے کے باعث چین اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ دونوں ممالک خطے میں امن و امان کے قیام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 635033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/635033/امید-ہے-پاکستان-اور-افغانستان-مناسب-انداز-میں-سرحدی-تنازعہ-حل-کرلیں-گے-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org