0
Tuesday 9 May 2017 19:22

فاٹا کو ترقیاتی پروگرامز کیلئے رواں سال 90 ارب اضافی دیئے جائینگے

فاٹا کو ترقیاتی پروگرامز کیلئے رواں سال 90 ارب اضافی دیئے جائینگے
اسلام ٹائمز۔ وفاق کے زیرِانتظام قبائلی علاقہ جات کو فاٹا اصلاحات کے تحت رواں سال سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 90 ارب روپے اضافی دیئے جائیں گے۔ اسلام آباد میں وزارت سیفران کے اعلٰی حکام کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بتایا گیا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور فاٹا کی پسماندگی کو ختم کرکے اسے دوسرے علاقوں کے برابر لانے کیلئے فاٹا اصلاحات کے عمل کے تحت پی ایس ڈی پی میں 90 ارب روپے مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے اضافی مختص کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فاٹا کو سالانہ 20 ارب روپے ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے دیئے جا رہے تھے۔ فاٹا اصلاحات کے عمل کیلئے حکومت نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی، جس نے فاٹا کی مختلف ایجنسیوں کا دورہ کرکے عوام کی رائے کی روشنی میں سفارشات مرتب کی، جنہیں وفاقی کابینہ نے منظور کر لیا، جبکہ فاٹا اصلاحات کو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 635105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش