QR CodeQR Code

افغانستان میں پھنسے پاکستانی طورخم پر شناختی کارڈ دکھا کر واپس آسکتے ہیں، بارڈر حکام

9 May 2017 18:55

پاسپورٹ کے بغیر داخلے کی اجازت صرف آج کیلئے ہے، جس سے افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہری استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں طورخم سرحد پر پاکستانی حکام نے افغانستان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے واپس آنے کی اجازت دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کے بغیر داخلے کی اجازت صرف آج کیلئے ہے، جس سے افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہری استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ طورخم سرحد پر بغیر پاسپورٹ کے افغانیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کو بھی رفت آمد کی اجازت نہیں دی جاتی۔ تاہم اس پالیسی میں وقتاََ فوقتاََ نرمی لاتے ہوئے پاکستانیوں کو صرف شناختی کارڈ پر اپنے ملک واپس آنے کی اجازت دی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 635108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/635108/افغانستان-میں-پھنسے-پاکستانی-طورخم-پر-شناختی-کارڈ-دکھا-کر-واپس-آسکتے-ہیں-بارڈر-حکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org