QR CodeQR Code

آصف علی زرداری کل 3 روزہ دورے پر پشاور روانہ ہونگے

9 May 2017 20:29

پارٹی ذرائع کیمطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے اور انہیں اعتماد میں لینگے، جسکے بعد آصف زرداری پریس کانفرنس کے ذریعے 3 سے 4 رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شرکت کا اعلان کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری پشاور کے 3 روزہ دورے پر کل بدھ کو روانہ ہوں گے۔ سیاسی جماعتوں کی 3 سے 4 وکٹیں گرانے کا بھی امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کل بدھ کو پشاور کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں پر وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور وہاں پر اپنی سیاسی مہم کو گرمائیں گے، اس کے علاوہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سے بھی آصف زرداری ملاقات کریں گے اور انہیں اعتماد میں لیں گے، جس کے بعد آصف زرداری پریس کانفرنس کے ذریعے 3 سے 4 رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شرکت کا اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 635129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/635129/آصف-علی-زرداری-کل-3-روزہ-دورے-پر-پشاور-روانہ-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org