QR CodeQR Code

سرگودہا، ترک پولیس کے تعاون سے ڈولفن فورس کے قیام کی حتمٰی منظوری

10 May 2017 16:25

جرائم کے تناسب سے سرگودھا کو مختلف سیکٹر میں تقسیم کر کے سب انسپکٹر کو سیکٹر انچارج مقرر کیا جائے گا، ہر ٹیم 2 موٹر سائیکلوں اور 4 جوانوں پر مشتمل ہو گی، جس کا انچارج اے ایس آئی ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب کی طرف سے ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں ڈولفن فور س کی حتمی منظوری کے بعد ایس او پیز کے اجراء کیلئے مقامی پولیس نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ ذارئع کے مطابق ترک پولیس کے تعاون سے شروع ہونیوالے اس منصوبہ کی مکمل گائیڈ لائن آئی جی پنجاب پولیس کی طرف سے آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او کو موصول ہوئی ہیں، جس کے مطابق ڈولفن فورس آر پی او کی زیر نگرانی کام کر یگی، فورس پولیسنگ کے بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ہیوی بائیکس اورا سلحہ و دیگر سامان سے لیس، عوامی خدمت سے سرشار، جدید تربیت یافتہ نوجوان پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہوگی، جسے حال ہی میں قائم کئے گئے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے گا، جس کا انچارج ا ے ایس پی، ڈی ایس پی عہدہ کا آفیسر ہو گا۔ جرائم کے تناسب سے سرگودھا کو مختلف سیکٹر میں تقسیم کر کے سب انسپکٹر کو سیکٹر انچارج مقرر کیا جائے گا، ہر ٹیم 2 موٹر سائیکلوں اور 4 جوانوں پر مشتمل ہو گی، جس کا انچارج اے ایس آئی ہوگا، اہلکاروں کا انتخاب پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا میں بنیادی ریکروٹ کورس مکمل کرنے والے بھرتی شدہ 18 سے 26 سال تک کی عمر کے اہلکاروں میں سے امتحان کے ذریعے کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 635457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/635457/سرگودہا-ترک-پولیس-کے-تعاون-سے-ڈولفن-فورس-قیام-کی-حتم-ی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org