0
Wednesday 10 May 2017 19:47

پاک چین تعلقات تاریخی ہیں، شہید بھٹو نے دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط کیا، مراد علی شاہ

پاک چین تعلقات تاریخی ہیں، شہید بھٹو نے دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط کیا، مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے چین سے تاریخی تعلقات ہیں جنہیں شہید بھٹو نے مزید مضبوط کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا چینی قونصلیٹ کی ڈاکومنٹری لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں سی پیک کے ساتھ شروع سے منسلک ہوں، سی پیک میں تھر کو شامل کیا جہاں توانائی کے منصوبے لگائے جارہے ہیں، یہ منصوبہ ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے گا اور سندھ پہلا صوبہ ہے جس میں ونڈ سیکٹر میں انرجی پراجیکٹ مکمل ہوا جبکہ شہید بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے پاک چین تعلقات مزید مستحکم کئے۔
خبر کا کوڈ : 635515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش