0
Wednesday 10 May 2017 19:58

گرین لائن منصوبہ، ناظم آباد انٹر چینج تین ماہ تاخیر کے بعد بھی نامکمل

گرین لائن منصوبہ، ناظم آباد انٹر چینج تین ماہ تاخیر کے بعد بھی نامکمل
اسلام ٹائمز۔ گرین لائن بس منصوبے کا اہم ترین حصہ ناظم آباد بس انٹرچینج تین ماہ کی تاخیر کے بعد بھی نا مکمل رہ گیا، انتظامیہ نے انٹرچینج کے ایک حصے کو عوام کے لئے کھول دیا، حیدری سے اورنگی ٹاؤن کی جانب جانے والے مسافروں کو آسانی ہوگئی۔ اسی کروڑ کی لاگت سے تیار کیا جانے والا گرین لائن بس منصوبے کا اہم ترین حصہ ناظم آباد بس انٹرچینج نوے فیصد مکمل ہوگیا۔ انٹرچینج کے ایک ٹریک کو عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ ٹریک حیدری سے اورنگی ٹاؤن جانے والے مسافروں کو سہولت دے گا۔ بس انٹرچینج کو فروری میں مکمل ہونا تھا لیکن تجاوزات کے سبب تین ماہ کی تاخیر ہوگئی، تاہم نئے عوامی منصوبے کو ترستے کراچی والے اس پر بھی خوش ہیں، انتظامیہ کے مطابق بس انٹرچینج کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد رواں ماہ وزیر اعظم اس کا افتتاح کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 635518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش