0
Thursday 11 May 2017 09:18

ایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا معاملہ، نواز شریف، شہباز شریف سمیت دیگر کو نوٹس

ایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا معاملہ، نواز شریف، شہباز شریف سمیت دیگر کو نوٹس
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی شہری ایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کرنے کے معاملہ پر میاں نواز شریف، شہباز شریف، چودھری نثار اور اسحاق ڈار کیخلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ درخواستگزار رضوان المرتضی نے اپنی ایک درخواست میں مذکورہ مدعا علیہان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور ایمل کانسی کے اغواء کے حوالے سے ڈی جی خان میں درج مقدمہ کو ری اوپن کرنے کی استدعا کی ہے۔ اس درخواست پر نواز شریف سمیت تمام فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔ درخواستگزار رضوان المرتضی کے وکیل بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، چودھری نثار اور اسحاق ڈار نے امریکہ کی ایک فون کال پر پاکستانی شہری ایمل کانسی کو قانونی ضابطے اور شواہد کے بغیر1990ء کی دہائی میں امریکہ کے حوالے کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکار سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی سرزمین سے ایمل کانسی کو اغواء کر کے امریکہ لے گئے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف، چودھری نثار ، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کیخلاف ڈی جی خان میں درج کی جانے والے ایف آئی آر کو ڈی سیل کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ انہوں نے عدالت سے مزید استدعا کی کہ عدالتی فیصلہ آنے تک شریف برادران، چودھری نثار اور اسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 635652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش