QR CodeQR Code

کوہاٹ، بم دھماکے میں 4 بچے جاں بحق، تین زخمی

6 Apr 2011 18:42

اسلام ٹائمز:کوہاٹ کے نواحی علاقے جرما میں کھیت میں موجود بوری میں رکھا ہوا دھماکا خیز مواد اسوقت پھٹا جب قریبی کھیت میں بچے کھیل رہے تھے، یہ مواد نامعلوم افراد کی جانب سے ایک بوری میں بند کر کے رکھا گیا تھا


کوہاٹ:اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں بم دھماکے میں چار بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گاؤں جرما میں پیش آیا۔ بم تالاب کے قریب ایک بوری میں رکھا گیا تھا۔ جہاں بچے کھیل رہے تھے۔ دھماکے سے چار بچے جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے چاروں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں انکی حالت تشویشناک ہے۔ 
ادھر جنگ نیوز کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے جرما میں کھیت میں موجود بوری میں رکھا ہوا دھماکا خیز مواد اسوقت پھٹا جب قریبی کھیت میں بچے کھیل رہے تھے، یہ مواد نامعلوم افراد کی جانب سے ایک بوری میں بند کر کے رکھا گیا تھا، دھماکے کے موقع پر وہاں موجود چار بجے جاں بحق اور دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 63568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/63568/کوہاٹ-بم-دھماکے-میں-4-بچے-جاں-بحق-تین-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org